جمشید پور،10/اکتوبر (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) جھارکھنڈ کے جمشید پور میں ایک 17 سالہ لڑکی کے ساتھ بندوق کی نوک پر پانچ افراد کے اجتماعی عصمت دری کرنے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔
پولیس نے ہفتے کے روز بتایا تھا کہ جمشیدپور میں ایک نابالغ لڑکی کے ساتھ عصمت دری کرنے پر 5 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) تمل وانن نے بتایاکہ گذشتہ منگل کو یہ خاتون اپنے مرد دوست کے ساتھ باگ بیڑا کے علاقے میں تھی۔ نابالغ لڑکی کو شرپسندوں نے زبردستی پارٹی سے اٹھالیا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ اس معاملے میں ملوث پانچ ملزمین کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا گیا ہے۔ ملزمین کی شناخت شنکر تیو، روشن کجور، سورج پیٹرو، سنی سورین کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ ایک دیگرملزم نابالغ ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم نے نابالغ لڑکی کو دھمکی دی تھی کہ وہ اس کے بارے میں کسی کو نہ بتائے۔ پولیس نے ان کے پاس سے ایک پستول اور دو کارتوس برآمد کرلی ہے۔
تمل وانن نے بتایا کہ منگل کے روز متاثرہ لڑکی اپنے دوست کے ساتھ پارٹی کررہی تھی۔ اسی دوران چار نوجوان آئے اور پستول کی نوک پر وہ انہیں زبردستی کالیہ ڈیہہ گوشالہ لے گئے جہاں متاثرہ لڑکی کے دوست نے باندھ کر نابالغ کے ساتھ عصمت دری کی۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس نے فوری طور پر مقدمہ درج کرکے اس کی تفتیش شروع کردی ہے۔
پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ متاثرہ کے ذریعہ یہ پہلے بتایا گیا تھا کہ اس کا اغوااس وقت کیا گیا تھا جب وہ ڈانس کلاس سے واپس آرہی تھی، جبکہ تفتیش میں یہ غلط پایا گیا ہے۔اس معاملے میں تفتیشی ٹیم میں ڈی ایس پی (لا ء اینڈ آرڈر) آلوک رنجن، باگ بیڑا پولیس اسٹیشن انچارج راجیش کمار سنگھ اور ان کی پوری ٹیم شامل تھی۔ قابل ذکر ہے کہ جمشید پور کے باگ بیڑا میں منگل کی رات ایک نابالغ کو اس کے دو دوستوں نے عصمت دری کا نشانہ بنایا اور لڑکی نے دعوی کیا کہ وہ ڈانس کلاس سے واپس آرہی تھی۔